دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آل کشمیر نیوز پیپر زسوسائٹی AKNSکے انتخابات
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی کے انتخابات ،پولنگ14جنوری کو ہوگی۔آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی(اے کے این ایس)کے انتخابات میں سینئر نائب صدرشیر باز منیر ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ممتاز علی خاکسار، سیکرٹری مالیات جاوید اقبال چوہدری، سیکرٹری اطلاعات نثار احمد کیانی اور گورننگ باڈی کے تمام 5ممبران جن میں اعجاز خان، خالد محمود چوہدری ملک عامر، خالد انجم اور عابد عباسی بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔گزشتہ روز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد اے کے این ایس کے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر کے عہدے کیلئے دو امیدواروں چوہدری امجد اور ظہیر جگوال کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے ہیں۔ سینئر نائب صدر شیرباز منیر چوہدری کے علاوہ کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے اس طرح شیرباز منیر چوہدری بلامقابلہ سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ نائب صدر کے دو عہدوں کیلئے تین امیدواروں شفقت ضیائ، تنویر احمد تنولی اور نصیر انورنے کاغذات تسلیم کر لئے گئے ہیں جبکہ سیکرٹری جنرل کیلئے بھی تین امیدواروں ظہیر احمد جگوال ، راجہ امجد حسین اور یونس نیازی کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کئے گئے ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل کیلئے ممتاز علی خاکستار کے علاوہ کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے اسی طرح سیکرٹری مالیات کیلئے جاوید اقبال چوہدری اور سیکرٹری اطلاعات کیلئے نثار کیانی کے علاوہ کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے، اس طرح ممتاز علی خاکسار ،جاوید اقبال اور نثار کیانی بھی بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ گورننگ باڈی کے 5عہدوں کیلئے صرف 5امیدواروں اعجاز خان، خالد محمود چوہدری، ملک عامر ، خالد انجم اور عابد عباسی کے علاوہ کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ، اسی طرح گورننگ باڈی کے پانچوں امیدواروں کو بھی بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا ہے۔صدر ، نائب صدر، سیکرٹری جنرل کیلئے پولنگ14جنوری کو ہوگی۔
واپس کریں