دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کامیرپور میں ایک ارب 10کروڑ روپے لاگت کے 3ڈول کیرج روڈ کا سنگ بنیاد، راٹھوعہ ہریام پل کا جائزہ اجلاس
No image میرپور( پی آئی ڈی) 07 جنوری 2023۔صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میرپور کی مثالی تعمیر و ترقی کے لیے ایک ارب 10کروڑ روپے کی لاگت سے 14کلومیٹر سے زائد 3اہم ڈیول کیرج روڈ کا سنگ بنیاد اور افتتاح کر دیا۔صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج یہاں میرپور میں منگلا انٹری پوائنٹ سے صاحب چک تک 3.25 کلو میٹر ڈیول کیرج سڑک کا سنگ بنیاد رکھا جس پر 35 کروڑ 4 لاکھ چھہتر ہزار روپے خرچ ہونگے انھوں نے ایمپرومنٹ و ری کنڈیشن وائی کراس تا چوک شہیداں تا کوٹلی روڈ7.5کلومیٹر ڈیول روڈ کا سنگ بنیاد رکھا اس منصوبہ پر54کروڑ20لاکھ 47ہزار روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے میرپور شہر میں 25کروڑ14لاکھ 32ہزار کی لاگت سے 3کلومیٹر ہال روڈ کی تعمیر کے منصوبہ کا افتتاح کیا اور منصوبوں کے بارے میں بریفنگ لی اس موقع پر آزادکشمیر کے وزرا چوہدری ارشد حسین اورچوہدری یاسر سلطان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ہال روڈ کی تعمیر کے منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے نے وفاقی حکومت سے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال اگرچہ خراب ہے تاہم وفاق آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی اور پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے حکومت آزادکشمیر کو فنڈز فراہم کرے ہمارا مقابلہ پاکستان کے صوبوں سے نہیں بلکہ بھارت سے ہے اگر سرینگر میں ایئرپورٹ بن سکتا ہے تو میرپور میں بھی ایئرپورٹ بننا چاہیے۔میرپور شہر میں کارپارکنگ بھی بنائیں گے۔آزادکشمیر میں بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔شہر کی رابطہ سڑکوں کے لیے وزیر ہاسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری یاسر سلطان کام کررہے ہیں۔
صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہال روڈ کی تعمیر میری خواہشات کے مطابق ہوئی ہے اس وقت پاکستان کی معاشی و اقتصادی صورتحال کی وجہ سے آزادکشمیر کے فنڈز میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہمارے ترقیاتی فنڈز روکے ہوئے ہیں۔ آزادکشمیر کا ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے مقابلہ پاکستان کے صوبوں سے نہیں بلکہ بھارت سے ہے۔میں خود مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرکے آیا ہوں وہاں کے حالات میں نے دیکھے ہیں اس لحاظ سے آزادکشمیر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار مجموعی طور پر بہترہونی چاہیے۔ لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت بہتر اقدامات اٹھائے انہوں نے کہاکہ میں نے خود بھی وفاقی حکومت سے کہاکہ وہ آزادکشمیر حکومت کو ترقیاتی فنڈز مہیا کریں تاکہ یہاں جاری ترقیاتی کام مکمل ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ جب میں وزیر اعظم تھا تو میرپور میں سڑکوں کی حالت نہایت ہی خراب تھی میں نے میاں محمد روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کروایا او ر شہر میں ڈیول کیرج سڑک تعمیر کروائی جس سے شہر میں لوگوں کو سفری سہولیات میں آسانیاں ملی ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے کچہری کے پاس ایک بہترین کارپارک منظور کروایا ہے تاکہ لوگوں کو گاڑیوں کی پارکنگ میں سہولیات میسر آسکیں اور ڈرائی پورٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔پاکستان میں اقتصادی صورتحال ٹھیک ہونے پر میرپور میں ائیر پورٹ تعمیر کروائیں گے انھوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ میرپور کو خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ریاست اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس کے پاس مضبوط اور فعال انفراسٹرکچر نہ ہو۔ میری شروع سے کوشش رہی کہ ریاست میں رسل و رسائل اور ترقی کے لیے شاہرات کا بہترین نیٹ ورک قائم ہو۔اہلیان میرپور اور اوورسیز کے لیے بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات مہیا کریں گے۔آج کے یہ منصوبے اس کی بنیاد پر پہلا قدم ہیں۔ اچھی شاہرات سے کاروبار میں ترقی آئے گی اور صنعتوں کا قیام ممکن ہو گا جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور ریاست میں معاشی واقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
بعد ازاں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ایوان صدر کیمپ آفس میرپور میں راٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر میں تاخیرکے حوالے سے بریفنگ کے لیے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پراجلاس میں وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین، وزیرفزیکل پلاننگ و ہاسنگ چوہدری یاسر سلطان، ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری قاسم مجید،سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر آصف حسین، کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت، ڈی آئی جی میرپور خالد چوہان، ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری امجد، ڈی جی منگلا ڈیم ہاسنگ اتھارٹی چوہدری محمد منشا، ایس سی پی پی ایچ تنویر قریشی، چیف انجینئر عبدالباسط اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پرایس سی پی پی ایچ تنویر قریشی نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو راٹھوعہ ہریام پل پروجیکٹ کی عدم تکمیل پر بریفنگ دی اس موقع پر انہوں نے پل کی تکمیل کے لیے فروری میں بنائے گئے پی سی ون کی تفصیلات سے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آگاہ کیا۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ راٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کے لیے فوری طور پر ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں فی الفور اس سلسلے میں کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر کے تھرڈ ریوائزڈ پی سی ون تیار کروایا جائے تاکہ موجودہ حالات میں اس پروجیکٹ کی لاگت کا اندازہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ راٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی تھرڈ ریوائزڈ پی سی ون جیسے ہی تیار ہو مجھے اس کی ڈاکومنٹیش فراہم کی جائیں تاکہ میں وفاقی حکومت سے اس سلسلے میں بات کروں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے میری اس سلسلے میں پہلے بھی میٹنگ ہو چکی ہے جب تھرڈ ریوائزڈ پی سی ون تیار ہو جائے گا تو پھر میں دوبارہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے اس سلسلے میں ملاقات کروں گا انشا اللہ جلد راٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔
واپس کریں