دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
واحد اقبال بٹ سینٹرل پریس کلب مظفر آباد کے صدر منتخب
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر کے دارلحکومت کے پریس کلب کے انتخابات میں عبداواحد بٹ صدر منتخب ہو گئے۔سینٹرل پریس کلب مظفر آباد کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل کے واحد اقبال بٹ 41ووٹ لے کر صدر منتخب ہو ئے، ان کے مدمقابل پروگیسیو پینل کے سجاد میر نے33ووٹ حاصل کئے۔ سینئر نائب صدر کے عہدے پر بھی جرنلسٹ پینل کے غلام رضا کاظمی39ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل پروگیسیو پینل کے اشتیاق آتش نے35ووٹ حاصل کئے۔نائب صدر کے عہدے پر پروگیسیو پینل کے راجہ اعجاز38ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل جرنلسٹ پینل کے اقبال میر نے35ووٹ حاصل کئے۔سیکرٹری جنرل کے عہدے پر مد مقابل دونوں امید واروں، ذوالفقار بٹ اور بشارت مغل 37،37ووٹ لے کر اور ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر بھی مد مقابل دونوں امیدوار ، محمد سفیر رضا اور محمد شبیر اعوان37، 37ووٹ لے کر برابر رہے۔جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر پروگیسیو پینل کے نسیم مغل40ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مد مقابل ذو الکفل سرفراز نے33وٹ حاصل کئے۔سیکرٹری مالیات کے عہدے پر پروگیسیو پینل کے انصر صدیق خواجہ 37ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مد مقابل عبدالواجد خان نے35ووٹ لئے۔سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر پروگیسیو پینل کے عدنان43ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل سید تصدق حسین شاہ نے30ووٹ لئے۔
واپس کریں