دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان حکومت نے بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، آزاد کشمیر حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام۔ شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ)صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ترقیاتی کاموں کو روک رکھا ہے جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں بے پنا ہ اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ اپنے سیر سپاٹوں کے لیے قومی خزانے کا بے دریغ استعمال کررہی ہے ، کروڑوں کی گاڑیاں خریدی جبکہ عوام کو تنہا چھوڑ دیا ہے ۔ عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ آزاد کشمیر کے عوام اور ملازمین اپنے آپ کو تنہا نہیں سمجھیں ہر مشکل گھڑی میں مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و چڑھوئی سے ٹکٹ ہولڈر راجہ ریاست، نومنتخب رکن ضلع کونسل راجہ ایوب سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔
شاہ غلام قادرنے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل حل کیے عوام کی سہولیات کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے عوام کو ہر وہ سہولت پہنچانے کی بھرپور کوشش کی جس کی عوام کو ضرورت تھی لیکن موجود حکومت خزانے کو صرف اپنے سیر سپاٹوں اور قیمتی گاڑیاں خریدنے پر خرچ کررہی ہے ،موجودہ حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوئی روڈ میپ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام مسائل صرف مسلم لیگ ن ہی حل کر سکتی ہے مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے جس کی جڑیں پورے پاکستان میں پھیلی ہوئی ہیں اور عوام کے مسائل بھی حل کیے جاتے ہیں ، موجودہ مہنگائی کی زمہ پاکستان تحریک انصاف ہے جس نے ملک کو دیوالیہ کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان نظریہ الحاق پاکستان ے ساتھ کھڑا ہیں اور کھڑے رہیں گے ، آپس میں اتحاد و اتفاق رکھتے ہوئے تمام لیگی کارکنان نظریہ قائد میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف کو عوام تک پہنچانے میں کوئی کمی باقی نہ رکھیں مسلم لیگ ن کی قیادت کا دامن پاک و صاف ہے کہ جو الزامات لگاتے تھے وہ خود ہی چور نکالے جبکہ ہماری قیادت پر آج تک ایک چوری ثابت نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کے اندر تمام بحران ختم ہو گے تھے ملک کے اندر خوشحالی آگئی تھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا تھا مگر مسلم لیگ کا مینڈیٹ چوری ہونے کے بعد جب پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی اس نے ملک کو کھوکھلا کیا ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ، ملک کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ، دوست ممالک کے ساتھ دوستی برقرار رکھنے کے بجائے ان کے ساتھ بھی دوستی کو خراب کیا ، بھارت کو کسی بھی دور حکومت میں اتنی ہمت نہیں ہوئی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرئے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے عمران خان کی حکومت نے بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور بھارت نے کشمیر کے اندر سٹیٹ سبجیکٹ کو ختم کیا اور آج اس وقت مقبوضہ کشمیر کے کشمیری وہ خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

واپس کریں