دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
غلام نبی آزاد کے قریبی17رہنما دوبارہ کانگریس میں شامل، غلام نبی آزاد کا کانگریس میں شمولیت سے انکار
No image نئی دہلی(کشیر رپورٹ)سابق کانگریسی لیڈر، مقبوضہ جموں و کشمیر کی نئی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد کے17قریبی ساتھی دوبارہ کانگریس میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ غلام نبی آزاد نے کانگریس میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔اس سے پہلے میڈیا اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ غلام نبی آزاد جمعہ کو نئی دہلی میں کانگریس میں شامل ہوں گے۔آج، جمعہ کو غلام نبی آزاد کے 17ساتھیوں، سیاسی رہنمائوں نے کانگریس کے نئی دہلی دفتر میں کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔کانگریس کے دفتر میں پریس کانفرنس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے ان 17رہنمائوں نے کانگریس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ یہ تمام رہنما غلام نبی آزاد کے ساتھ کانگریس کوچھوڑ گئے تھے۔کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے والوںمیں تارا چند، پیرزادہ محمد سعید، بلوان سنگھ، ایڈوکیٹ مظفر پرے، ایڈوکیٹ موہندر بھاردواج، بھوشن ڈوگرا، ویرود شرما، نریندر شرما، نریش شرما، امریش منگوترا، سبھاش بگھت، سنتوش منہاس، بدری ناتھ شرما، ورون منگوترا، انورادھا شرما ، وجے سرگوترا۔ایم پی راجیہ سبھا اور اے آئی سی سی جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے کہا کہ قائدین دوبارہ پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر بھارتی حکمران جماعت' بی جے پی ' کا نام لئے بغیر کہا کہ بھارت میں سیکولرازم کو ختم کرنے والی پارٹی کے عزائم کو ناکام بنانا ضروری ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور بھارتی پارلیمنٹ میں سابق اپوزیشن لیڈر غلام بنی آزاد نے کچھ ہی عرصہ قبل اپنے ساتھیوں سمیت کانگریس سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے نام سے اپنی الگ سیاسی جماعت قائم کی تھی۔ غلام نبی آزاد کی طرف سے کانگریس سے علیحدگی اور مقبوضہ کشمیر میں الگ سیاسی جماعت قائم کرنے کے اقدام پہ سیاسی مبصرین کی طرف سے کہا گیا کہ انہوں نے بھارت کی ' بی جے پی ' حکومت کے ساتھ پس پردہ رابطوں کے تناظر میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنی سیاسی جماعت قائم کی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے ان17رہنمائوں کا دوبارہ کانگریس میں شامل ہونا غلام نبی آزاد کے لئے ایک بڑا سیاسی دھچکہ ہے جو ' بی جے پی' کی پس پردہ حمایت کے ساتھ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ' بی جے پی' کے عزائم کو پورا کرنے میں آلہ کار کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔ان17افراد کی کانگریس میں شمولیت پر اپنے ردعمل میں غلام نبی آزاد نے کہا کہ یہ افراد مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے حلقوں میں نہیں جیت سکتے ۔
واپس کریں