دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
غلام نبی آزاد کا دوبارہ انڈین کانگریس میں شمولیت کا فیصلہ
No image سرینگر(کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور بھارتی پارلیمنٹ میں سابق اپوزیشن لیڈر غلام بنی آزادنے دوبارہ انڈین کانگریس میںشامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ غلام نبی آزاداپنے ساتھیوں سمیت جمعہ کو نئی دہلی میں واقع کانگریس کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں واپس کانگریس میں شامل ہوں گے۔ غلام بنی آزاد نے کچھ ہی عرصہ قبل اپنے ساتھیوں سمیت کانگریس سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے نام سے اپنی الگ سیاسی جماعت قائم کی تھی۔ غلام نبی آزاد کی طرف سے کانگریس سے علیحدگی اور مقبوضہ کشمیر میں الگ سیاسی جماعت قائم کرنے کے اقدام پہ سیاسی مبصرین کی طرف سے کہا جا رہا تھا کہ انہوں نے بھارت کی ' بی جے پی ' حکومت کے ساتھ پس پردہ رابطوں کے تناظر میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنی سیاسی جماعت قائم کی ہے۔
واپس کریں