دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
'' یہ جو بچہ پیدا ہوا ہے یہ نیا پیدا ہوا ہے ؟ ''، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا استفسار
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا آزاد کشمیر کے ایک ہسپتال کے ایک وارڈ کے دورے کے موقع پر کہا گیا ایک جملہ سوشل میڈیا پہ وائرل ہو گیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے ہسپتال کے دورے کے موقع پر ایک تیماردار سے دریافت کیا کہ ''یہ جو بچہ پیدا ہوا ہے یہ نیا پیدا ہوا ہے ؟''۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہا گیا یہ جملہ سوشل میڈیا پہ وائرل ہو گیا اور ان کے اس جملے سے مزاح کے انداز میں لوگ محضوظ ہوئے۔کئی افراد نے سوشل میڈیا پہ کہا کہ جناب وزیر اعظم یہ بچہ جو پیدا ہو ا ہے وہ نیا ہی پیدا ہوا ہے۔معروف ٹی وی چینل' جیو نیوز' نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی اس مزاحیہ بات اور اس کے سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے پہ خبر چلادی۔
واپس کریں