دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نیوزی لینڈ کے خلاف 3ون ڈے میچوں کے لئے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، پہلا میچ9جنوری کو ہو گا
No image کراچی(کشیر رپورٹ)پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے کرکٹ سیریز لئے 16کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان3ون ڈے کرکٹ میچ9جنوری سے شروع ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے جمعرات کو کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچز پر مشتمل سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان کیا ۔نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جب کہ ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، حارث سہیل، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، محمد نواز، حارث روف، محمد حسنین، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور میر حمزہ شامل ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تینوں ون ڈے میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ9جنوری، دوسرا11جنوری اور تیسرا13جنوری کو ہو گا۔
واپس کریں