دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
برفباری کے بعد وادی کشمیر شدید ٹھنڈی ہوائوں کی زد میں، درجہ حرارت منفی سے کئی درجے نیچے
No image سرینگر(کشیر رپورٹ) مقبوضہ وادی کشمیر گزشتہ دنوں کی برفباری کے بعد ٹھنڈی ہوائوں کی زد میں ہے اور درجہ حرارت منفی سے کئی درجے نیچے ہے۔ جنوری کے دوسرے ہفتے وادی کشمیر میں مزید برفباری کی توقع ہے۔پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ، گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ،کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ، قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5..2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا , ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی18.7 ڈگری سینٹی گریڈ , ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق8 سے10 جنوری تک وادی میں برف باری ہونے کے امکانات ہیں۔
واپس کریں