دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کالعدم ' ٹی ٹی پی ' کی مخلوط حکومت ، مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی کو کاروائی کی دھمکی
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) تحریک طالبان پاکستان' ٹی ٹی پی' نے پاکستان کی مخلوط حکومت میں شامل دنوں بڑی سیاسی جماعتوں ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف کاروائی کی دھمکی دی ہے۔ ' ٹی ٹی پی' نے بدھ کو جاری ایک اعلان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی قیادت ، بلاول بھٹوزرداری اور وزیر اعظم نواز شریف نے ' ٹی ٹی پی' کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ہے اور ایسا امریکی ایماء پہ کیا گیا ہے۔' ٹی ٹی پی' کے جاری کردہ اس خط میں مزید کہا گیا ہے کہ' ٹی ٹی پی' برسر اقتدار مسلط پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے پر غور کر رہی ہے اور اگر یہ پارٹیاں اپنے موقف پر ڈٹی رہیں اور فوج کی غلامی کا نشہ ان کے دماغ سے نہ اترا تو پھر ان کے سرکردہ لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور یہ کہ عوام ایسے سرکردہ افراد کے قریب جانے سے اجتناب کریں۔' ٹی ٹی پی' نے اس خط میںیہ بھی کہا ہے کہ مذہبی قیادت کے خلاف ایسی کاروائی کی کوئی گنجائش نہیں ہے تاہم وہ ' ٹی ٹی پی ' کے خلاف سرگرمیوں سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا یہ بیانیہ عمران خان کی تحریک انصاف کے بنانئے کے قریب تر ہے۔' ٹی ٹی پی' کی طرف سے پاکستان میں دہشت گرد کاروائیاں تیز ہو چکی ہیں اور ' ٹی ٹی پی' کے افغانستان میں موجود ٹھکانوں اور آشیر باد کے حوالے سے پاکستان اور افغانستان کی طالبان حکومت کے درمیان بھی حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔یہ تمام حالات نہایت خطرناک صورتحال کا پیش خیمہ معلوم ہورہے ہیں، انہی دنوں قومی سلامتی کونسل کے دواجلاس ہوئے ہیں تا ہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس بڑے خطرے کے خلاف کس قسم کے موثر اقدامات اٹھائے جائیںگے۔
واپس کریں