دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یوکرین کے میزائیل حملے میں63روسی فوجی ہلاک
No image ماسکو(کشیر رپورٹ)نئے سال کے پہلے دن یوکرین کے میزائیل حملے میں روس کے63فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ روسی حکومت نے63روسی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین نے دونستک کے شہر مکیوکا میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں بڑی تعداد میں روسی فوجی موجود تھے اور اس میزائیل حملے میں63روسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ قبل ازیں یوکرین نے دعوی کیا تھا کہ اس کے میزائیل حملے میں ایک سو سے زائد روسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ خارکیف اور دونباس میں روس کے حملے میں 70 غیر ملکی فوجی ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرین کے حکام کے مطابق روس کی طرف سے نئے سال کے آغاز پر ڈرون سمیت جہازوں کے ذریعے بم برسائے گئے جسکے نتیجے میں بڑی تباہی ہوئی۔
واپس کریں