دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گلگت بلتستان میں سٹیٹ سبجیکٹ بحال ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو آئینی طور پر مربوط ،خصوصی حیثیت کے ساتھ ان خطوں کو باقار و باوسائل بنایا جائے، جماعت اسلامی آزاد کشمیر
No image اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کر کے گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرے،گلگت بلتستان کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گندم سبسڈی بحال کی جائے لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ کیا جائے بجلی کے بلات میں نارواٹیکسز فوری طور پر ختم کیے جائیں،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کیے بغیر ان خطوں کو باوقار اور باوسائل بنایا جائے،جماعت اسلامی اول روز سے گلگت بلتستان کے آئینی اور سیاسی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور جب تک یہ حقوق یہاں کے عوام کو مل نہیں جاتے جماعت اسلامی عوام کے شانہ بشانہ رہے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام سٹیٹ سبجیکٹ رول،گندم کی سبسڈی کی بحالی کے لیے سڑکوں پر ہیں حکومت فوری طور پر گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے،گلگت بلتستان حساس خطہ ہونے کے ساتھ ساتھ سی پیک گیٹ وے ہے وہاں کے عوام کے مسائل حل کیے جائیں ڈیمز کی رائلٹی گلگت بلتستان کے عوام کو فراہم کی جائے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے گڈ گورننس قائم کی جائے تا کہ یہاں کے مسائل حل ہوں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو آئینی طور پر مربوط کیا جائے گلگت بلتستان کشمیر کا جزولاینفک ہے۔
واپس کریں