دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
'یوم حق خود ارادیت کشمیر'۔5جنوری کو کشمیر ہائوس اسلام آباد میں سیمینار ہو گا
No image راولپنڈی(پی آئی ڈی ) 3 جنوری 2023 ۔کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام یوم حق خودارادیت کے موقع پر کل 5 جنوری 2023 بوقت 30-1 بجے دن ملٹی پرپز ہال جموں و کشمیر ہاس اسلام آباد میں ایک سمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جموں و کشمیر لبریشن کمیشن میڈیا ونگ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سمینار کے مہمان خصوصی صدر آزادجموں و کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری ہوں گے۔ جبکہ سمینار سے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹز کے فیکلٹی ممبران ، دانشور، صحافی اور سکالرز شریک ہوں گے۔ یاد رہے کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے ہندوستان و پاکستان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے قرارداد منظور کی تھی، جس میں کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا گیا تھا۔
واپس کریں