دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مریم نواز مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائیزر مقرر
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ)مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کی طرف سے 3جنوری کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مریم نواز شریف کو سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائیزر کے عہدے پہ فائز کیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے مریم نواز شریف کو یہ اہم عہدے ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی مشاورت سے پارٹی کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائیزر بنایا ہے۔
واپس کریں