دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان اور بھارت کے مابین ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ)پاکستان اور بھارت کے درمیان یکم جنوری کو اپنی ایٹمی تنصیبات کے بارے میں فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق نئے سال 2023 کے آغاز پر ملکی جوہری تنصیبات کی پاکستانی فہرست آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اعلی اہلکار کے حوالے کی گئی اور اسی طرح آج ہی نئی دہلی میں بھی بھارتی دفتر خارجہ کے ایک اہلکار نے بھارتی جوہری تنصیبات کی ایسی ہی ایک فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام کے حوالے کی۔ بھارتی دفتر خارجہ نے بھی اس بارے میں ایک بیان جاری کر دیا۔دونوں ملکوں کے درمیان اپنی اپنی ایٹمی تنصیبات سے متعلق فہرستوں کا یہ تبادلہ1992میں طے پائے ایک باہمی سمجھوتے کے تحت ہر سال کیا جاتا ہے اور اس معاہدے کے تحت ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ اسی لئے کیا جا تا ہے کہ دوسرا ملک ان تنصیبات پر حملہ نہ کرے۔
واپس کریں