دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کابل میں فوجی ایئرپورٹ میں دھماکہ 10افراد ہلاک متعدد زخمی
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نئے سال کے پہلے دن اتوار کو ایک فوجی ہوائی اڈے پر دھماکے کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور8 زخمی ہوگئے۔ مقامی صحافیوں نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ اس حملے میں 10 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے جب کہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ طالبان کے ترجمان عبدالنفی تکور نے دھماکے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ صبح کے وقت کابل ملٹری ایئرپورٹ پر ہوا۔اس سے تین دن پہلے یعنی 29 دسمبر کو بھی افغانستان کے صوبہ تالکان میں دھماکہ ہوا تھا۔ جس میں 4 افراد زخمی ہوئے۔ خامہ پریس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب سرکاری دفتر کے عملے کی میز کے نیچے رکھا گیا بم پھٹ گیا۔ اس سے قبل 26 دسمبر کو صوبہ بدخشاں میں ایک دھماکے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا تھا۔
واپس کریں