دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر،گاندربل میں متعین بھارتی فوجی کی خود کشی
No image سرینگر۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع گاندربل میں متعین ایک بھارتی فوجی نے خود کشی کرلی۔ بھارتی فوجی حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک فوجی نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع چٹرگل آرمی کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت جگمیت سنگھ ولد مکھن سنگھ ، جو ہریانہ کا رہائشی ہے (سروس ID نمبر 15514259) کے نام سے ہوئی ہے ، جو 24 آر آر ڈیلٹا کمپنی ڈی کے پاس تعینات تھا۔2 اکتوبر کے بعد سے یہ دوسرا واقعہ ہے جب شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں تعینات ایک فوجی نے بھی انتہائی قدم اٹھایا۔
واپس کریں