دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ازبکستان میں بھارتی ادویات کے استعمال سے18بچے ہلاک، اقوام متحدہ سے بھارتی ادویات پر عالمی پابندی عائید کرنے کا مطالبہ
No image تاشقند (کشیر رپورٹ)ازبکستان میں بھارت کا تیار کردہ کھانسی کا شربت پینے سے 18بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔قبل ازیں افریقی ملک گیمبیا میں بھارتی ادویات کے استعمال سے درجنوں بچوں کی ہلاکتوں کے واقعات پہ اقوام متحدہ نے بھارت کی تیار کردہ ادویات پہ پابندی عائید کی گئی تھی ۔اقوام متحدہ کی پابندی کے بعد بھارتی حکومت نے تحقیقات کرنے کے بعد کہا تھا کہ یہ ادویات متعلقہ کمپنیوں میں تیار کردہ نہیں بلکہ جعلی ادویات ہیں۔ اب تاجکستان میں بھارتی ادویات کے استعمال سے متعدد بچوں کی ہلاکتوں کے نئے واقعہ سے ثابت ہو گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی تحقیقات غلط تھی اور بھارتی حکومت نے مضر صحت بھارتی ادویات کی تیاری پہ پردہ ڈالنے کی کوشش کی تھی۔بھارتی ادویات سے ایک سے زائد ملکوں میں بچوں کی ہلاکتوں کے واقعات سے اس بات کی ضرورت سامنے آئی ہے کہ اقوام متحدہ بھارت میں تیار کردہ ادوایات پرعالمی پابندی عائید کرے۔یہ بات بھی اہم ہے کہ بھارت سے مختلف ملکوں میں جان لیوا بھارتی ادویات کی برآمد بھارتی حکومت کی آشیر باد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
ازبکستان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں نے بھارت کا تیار کردہ ڈوک ون میکس نامی کھانسی کا شربت پیا تھا جسے بھارت میں کے شہر نوئیڈا میں واقع میریون بائیوٹیک کمپنی نے تیار کیا تھا۔وزارت نے مزیدکہا کہ سیرپ کے لیبارٹری ٹیسٹوں میں اس میں ایتھیلین گلائکول کی موجودپایاگیا ہے جو کہ ایک زہریلا مادہ ہے۔یہ شربت بچوں کو سردی سے بچانے کیلئے دیا جاتا تھا۔ ایک سال میں یہ دوسرا واقع ہے جب بھارت کے تیار کردہ کھانسی کے شربت کی وجہ سے ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔رواں سال کے آغاز میں گیمبیا میں بھارتی ریاست ہریانہ میں قائم میڈن فارماسیوٹیکلز کے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے70 بچوں کی ہلاکت کا اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا۔

واپس کریں