دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس
No image اسلام آباد، 30 دسمبر (کشیر رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں دو ٹوک رائے کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان کی بقا، سلامتی اور ترقی کے مفادات کا انتہائی حوصلے، مستقل مزاجی اور استقامت کے ساتھ تحفظ کیا جائے گا۔اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات میں جانیں گنوانے والے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اظہار ہمدردی کیا گیا۔اجلاس میں دہشت گردوں کو پاکستان کا دشمن قرار دیتے ہوئے ان کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اس بات پر زور دیا گیا کہ پوری قوم دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ بیانیے پر متحد ہے۔قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس پیر کو سفارشات کے مطابق اپنے فیصلوں کو حتمی شکل دے گا۔
قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کے اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا، سروسز چیفس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شرکا کو ملک کی معاشی صورتحال اور چیلنجز سے آگاہ کیا اور معاشی حکمت عملی اور حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے شرکا کو آگاہ کیا۔انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی اور دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پس پردہ عوامل اور ان سے نمٹنے کے اقدامات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے اجلاس کو افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی اور افغانستان کی عبوری حکومت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات سے آگاہ کیا۔
واپس کریں