دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارت دہشتگردی ترک کر کے کشمیرکا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدگی دکھائے تو تمام تنازعات پر بات چیت ہو سکتی ہے۔ترجمان محکمہ خارجہ
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) پاکستان نے بھارت کے ساتھ مزاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی تعلقات پر یقین رکھتا ہے اور پاکستان بھارت کے ساتھ مشروط مذاکرات چاہتا ہے، اگر بھارت دہشتگردی ترک کر کے کشمیرکا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدگی دکھائے تو تمام تنازعات پر بات چیت ہو سکتی ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشتگردی پر ڈوزئیر اقوام متحدہ کو دیا، او آئی سی سیکرٹری جنرل نے 11 دسمبر کو آزاد جموں کشمیر کا دورہ کیا، پاکستان سے بھارت کے تعلقات واضح ہیں، بھارتی حکام پر منحصر ہے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے کوشاں رہیگا، بھارت پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی ختم کرے، پاک چین تعلقات کو خراب کرنے کے لیے پروپیگنڈا کیا جاتا ہے جبکہ کلبھوشن جادھو کے کیس میں تاحال پاکستان میں مقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ 2022 میں پاکستان نے خارجہ محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں، پاکستان رواں سال دوست ممالک کیساتھ تعلقات میں مزید بہتری لایا، وزیراعظم اور وزیرخارجہ سمیت پاکستانی حکام کے اہم بیرونی دورے رہے، امریکا، چین، یورپ اور مشرق وسطی سمیت اہم ممالک کیساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئی، 2022 میں پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے باہر نکلا۔ کوپ 22 کانفرس میں پاکستان کے مقف کو سراہا گیا، موسمیاتی تبدیلی، سرمایہ کاری، توانائی پر امریکاکے ساتھ دو طرفہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی، یو این سیکرٹری جنرل نے پاکستان کا اہم دورہ کیا، وزیراعظم 9 جنوری کوسیلاب اورموسمیاتی تبدیلی پرمشترکہ کانفرس کی سربراہی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن اور بحالی کے لیے بھی کام کیا، پاکستان مستحکم اور پرامن افغانستان کے لیے کوشاں ہے، وزیرخارجہ اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے مختلف فورمز پر افغان حکام سے ملاقاتیں کیں، پاک افغان بارڈر پرکشیدگی پرکابل میں پاکستانی ناظم الامور پر حملہ کیاگیا، پاکستان افغان حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، بارڈر اور سکیورٹی کے مسائل پربھی افغان حکام سیبات چیت جاری ہے۔ افغانستان لینڈ لاک ملک ہے اور پاکستان انہیں تجارت کے لیے سہولتیں فراہم کر رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ سخاوت اور کھلے دل سے تعلقات قائم کیے ہیں، افغانستان کی خاطر بھارتی گندم کے لیے پاکستان نے اپنے روٹ فراہم کیا۔

واپس کریں