دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ورکنگ جرنلسٹس اور محکمہ اطلاعات کے آفیسران کے درمیان تنازعہ کا خاتمہ
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)27 دسمبر 2022۔محکمہ اطلاعات اور ورکنگ جرنلسٹس کے درمیان خوشگوار ملاقات۔ گزشتہ دنوں محکمہ اطلاعات اور ورکنگ جرنلسٹس کے درمیان پیش آنے والے نا خوشگوار واقعہ کو خوش اسلوبی سے طے کر لیا گیا۔ تمام غلط فہمیاں دور، آئندہ مل کر چلنے کا فیصلہ۔ منگل کے روز ہونے والی میٹنگ میں محکمہ اطلاعات اور ورکنگ جرنلسٹس کے درمیان تمام غلط فہمیاں دور کر لی گئیں۔ ورکنگ جرنلسٹس اور محکمہ اطلاعات کے آفیسران اور سٹاف نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر قدورتیں ختم کر دیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال، ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس،ڈائریکٹرا طلاعات محمد بشیر مرزا،سینئر صحافی واحد اقبال بٹ، ذوالفقار بڈھو، سردار نعیم چغتائی، آفیسران محکمہ اطلاعات راجہ سہیل خان، قرا العین شبیر، مقصود احمد میر، راجہ عبدالباسط سمیت محکمہ اطلاعات کے دیگر آفیسران اور ورکنگ جرنلسٹس بھی موجو د تھے۔
واپس کریں