دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دریائوں،آبی ذخائرمیں پانی کی آمد اوراخراج کی صورتحال
No image اسلام آباد۔26دسمبر (کشیر رپورٹ)موسم سرما کے دوران دسمبر کے چوتھے ہفتے کے دوران دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی کمی واقع ہوئی ہے۔واپڈا کی جانب سے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج سے متعلق اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد17 ہزار 400 کیوسک اور اخرج 15 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8ہزار700کیوسک اور اخراج 8 ہزار700کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد14 ہزار100کیوسک، اخراج14ہزار100کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد6ہزار300کیوسک اور اخراج 4 ہزارکیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد4ہزار800کیوسک اور اخراج4ہزار800کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1489.51 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.715 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1117.00فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.716 ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح640.90 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.038 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
واپس کریں