دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکہ میں برفباری کے باعث2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، کرسمس کے موقع پر30ریاستوں میں شدید برفباری کی وارننگ جاری،11افراد ہلاک
No image واشنگٹن(کشیر رپورٹ)امریکہ میں کرسمس کے موقع پر واشنگٹن سے فلوریڈا تک 30 سے زائد ریاستوں کے لیے شدید سردی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔امریکہ میں موسم کی خرابی کی وجہ سے کرسمس سے صرف تین روز قبل جمعرات کو 3000 پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔ امریکہ میں کل 1,445 آٹ بانڈ اور گھریلو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ 1631 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق شکاگو میں پروازوں میں سب سے زیادہ تبدیلیاں آئیں۔ شکاگو او ہارے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تقریبا 460 پروازیں منسوخ اور 90 سے زیادہ پروازیں ملتوی کرنا پڑیں۔ شکاگو کے مڈ وے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ یو ایس نیشنل ویدر سروس نے اگلے چند دنوں کے لیے امریکہ کے بیشتر حصوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور طوفان وسطی اور مشرقی امریکہ میں وسیع پیمانے پر تباہ کن اور موثر ہو سکتا ہے۔امریکہ کے مشرقی حصوں میں ریکارڈ توڑ سرد اور جان لیوا ہوائیں جمعے تک جاری رہیں گی۔ اوریگون اور واشنگٹن ریاستوں کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے واشنگٹن سے فلوریڈا تک 30 سے زائد ریاستوں کے لیے سردی کی وارننگ جاری کی ہے۔برفباری کی وجہ سے مختلف حادثات میں11اافراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
واپس کریں