دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
فریڈم فائٹرز کے حملے میں بھارتی فورسز کے دو اہلکار ہلاک،تین زخمی
No image سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ میں پانپور کے نزدیک کنڈ زال علاقے میںموٹر سائیکل پر سوار مجاہدین نے سی آر پی ایف پارٹی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2اہلکار ہلاک جبکہ 3دیگرزخمی ہوئے جن کو فوری طور ہسپتال منتقل میں کیا گیا ۔ حملے کے فورا بعد فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لئے وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر ناکہ بندی کی ہے ۔سی آر پی ایف کے ترجمان نے صحافیوں کوبتایا کہ 110سی آر پی ایف بٹالین سے وابستہ روڑ اوپننگ پارٹی آر او پی کے اہلکاروںپر مجاہدین نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 5اہلکار گولیوں لگنے سے زخمی ہوئے۔ جنوبی قصبہ پانپورکے نزدیک نوگام پولیس کے حدود میں آنے والے کنڈ زال علاقے میں سوموار کے روز بعد دو پہر موٹرسائیکل پر سوار دوجنگجووں نے ایک بجے کے قریب سی آر پی ایف110بٹالین کی ایک روڈ اوپننگ پارٹی پر فائرنگ کی جس نتیجے میں یہاں موجود اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی ہے جس کے باعث یہاں گولیوں کی گھن گرج سے افراد تفری کا ماحول پیدا ہوا۔پولیس نے مارے گئے اہلکاروں کی شناخت سی ٹی دریندرا اورشلندر کمار کے طور کی ہے ۔

واپس کریں