دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے قومی ترانے '' وطن ہمارا آزاد کشمیر'' میں جدت لانے، مزید پرکشش اور پرسوز بنانے کا فیصلہ، وزیر اعظم کی نگرانی میں اعلی سطحی کمیٹی قائم
No image مظفر آباد (کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر حکومت نے آزاد کشمیر کے قومی ترانے '' وطن ہمارا آزاد کشمیر '' میں جدت لاتے ہوئے مزید پرکشش اور پرسوز بنا نے کافیصلہ کیا ہے۔آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر کے قومی ترانے میں جدت لانے اورترانے کو مزید پرکشش اور پر سوز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس مقصد کے لئے ایک کمیٹی بھی قائم کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وزیر حکومت سردار میر اکبر خان کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی میںسنیئر مشیر حکومت سردار محمد حسین، وزیر قانون سردار فہیم اختر ربانی، وزیر خزانہ عبدالماجد خان،وزیر حکومت یاسر سلطان، وزیر حکومت ملک ظفر، وزیر حکومت چودھری اکبر ابراہیم، معاون خصوصی وزیر اعطم سردار امتیاز شاہین، پارلیمانی سیکرٹری بیگم امتیاز نسیم، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات، سٹیشن کمانڈر مظفر آباد، سیکرٹری لبریشن سیل،سیکرٹری قانون، سیکرٹری سروسز،وزئس چانسلر سید عارف حسین، ڈاکٹر انعام الحق اور پروفیسر انور مسعود شامل ہیں۔وزیر اعظم کی نگرانی میں قائم آزاد کشمیر حکومت کی یہ اعلی سطحی کمیٹی آزاد کشمیر کے قومی ترانے میں جدت لائے گی اور قومی ترانے کو کشمیریوں کی آواز کے طور پر مزید پرکشش اور پرسوز بنائے گی۔
واپس کریں