دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
گلگت بلتستان میں عوام کی ملکیتی زمینوں پر انتظامیہ کے قابض ہونے کے اقدامات قابل مذمت،م عوام کے ساتھ سراسر زیادتی پر مبنی قانون۔ جماعت اسلامی
No image اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبدالسمیع سیکرٹری جنرل نظام الدین نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ خالصہ سرکار کے نام پر جبری زمینوں پر قبضے کسی صورت قبول نہیں ہیں۔عوام دشمن پالیسیوں کو ترک نہ کیا گیا تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے،1970 میں سٹیٹ سبجیکٹ کا خاتمہ اور1978میں ناتوڑ رول کا نفاذ گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کے ساتھ سراسر زیادتی پر مبنی قانون ہے خالصہ سرکار کے نام پر عوام کی ملکیتی زمینوں پر انتظامیہ کے قابض ہونے کے اقدامات قابل مذمت ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت اسمبلی کا اجلاس بلا کر متفقہ طور پر قرار داد منظور کرتے ہوئے زمینیں عوام کے حوالے کر کے مالکانہ حقوق فراہم کرے،انہوں نے کہاکہ یہ حساس خطہ ہے بالخصوص نوجوان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے جن اداروں کو زمینیں چاہیں وہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق مالکان کو ادائیگی کریں کسی بھی طرح سے عوام کے ساتھ نا انصافی قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کی جماعتیں اس اہم ایشو پر عوام دوست پالیسیاں ترتیب دیں وگرنہ یہاں حالات خراب ہوں گے جس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے جماعت اسلامی ہرظالم کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہی ہے اور مظلوموں کی توانا آواز ہے ہم گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کسی طرح سے کوئی زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔
واپس کریں