دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی،2ٹیسٹ اور 3ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے
No image کراچی(کشیر رپورٹ)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پہ کراچی پہنچ گئی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچ ہوں گے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 26دسمبر کو کراچی میںشروع ہو گا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 3جنوری سے ملتان میں شروع ہو گا۔پہلا ون ڈے میچ10جنوری کو کراچی، دوسرا 12جنوری کو کراچی اور تیسرا ون ڈے میچ14جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے فاسٹ بالر حسن علی کو واپس بلا لیا ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گرانڈ پر ہونے والی آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام کا انتخاب کیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔کندھے کی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے والے نسیم شاہ کی بھی فٹ قرار دیے جانے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔27 سالہکامران غلام اظہر علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی جگہ ٹیم میں شامل ہیں۔ کامران غلام نے 2020-21 قائداعظم ٹرافی میں خیبرپختونخوا کے لیے ریکارڈ 1249 رنز بنائے تھے اور گزشتہ سیزن میں اسی ٹورنامنٹ میں فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ ان دنوں بھی اچھی فارم میں ہیں۔
ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، آغا سلمان، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سعود شکیل ، شان مسعود اور زاہد محمودشامل ہیں۔
واپس کریں