دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومت کا توانائی بچت پروگرام کا اعلان، بازار، ریسٹورانٹس8بجے رات اور شادی ہال 10بجے بند کرنے کا فیصلہ
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ) حکومت نے توانائی بچت قومی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے مارکیٹیں ،ریسٹورنٹس رات 8 بجے اور شادی ہالز رات 10 بجے جبکہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وز یر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزمان قائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کفایت شعاری کی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ کفایت شعاری پالیسی کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی میں سیکریٹری پاور، وزیرِ دفاع سمیت4 سیکریٹری اور 10 وزراء شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ شادی ہالز کو 10 بجے تک محدود کر دیا جائے گا جبکہ ریسٹورنٹس، ہوٹل اور مارکیٹیں 8 بجے بند کر دی جائیں گی، اس عمل سے 62 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتی اداروں میں 20 فیصد لوگ گھروں سے کام کریں گے اور اس سے 56 ارب کی بچت ہوگی، توانائی پالیسی سے متعلق صوبوں سے رائے لی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ توانائی بچت کا یہ قومی پروگرام ہے، ہم ای بائیکس متعارف کرانے جارہے ہیں جس کے لئے الیکٹرک بائیکس کی درآمد شروع ہوچکی ہے، اس کے علاوہ پرانے پنکھے 120 سے 130 واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، نئے پنکھے تقریبا 40 سے 60 واٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، ان پنکھوں کے استعمال سے 15 ارب روپے کی بچت ہوگی، ایل ای ڈی بلبوں کے استعمال سے 23 ارب روپے کی بچت ہوگی، گھروں میں پنکھے اور ایئرکنڈیشنڈ کے استعمال میں بچت سے 8 سے 9 ہزارمیگاواٹ بجلی بچائی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپیسٹی پے منٹس کی مد میں 28 ارب ماہانہ بچت ہوگی، گیس فراہم کرنے والی کمپنیاں گیزر کیلئے بچت کے آلات فراہم کریں گی، اس سے 92 ارب روپے سالانہ کی بچت ہوگی، متبادل سٹریٹ لائٹس جلانے سے چار ارب روپے کی بچت ہوگی۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کی توثیق کی ہے، وزیر خارجہ نے پاکستان کے عوام کی ترجمانی کی،پوری قوم وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،قوم اس بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ طویل کہانی ہے، اس میں مزید چیزیں سامنے آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ 69 فیصد پانی زراعت میں استعمال ہوتا ہے، فلڈ ایری گیشن کو زرعی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا، واٹر ہارویسٹنگ بھی ہوگی، بارش کے پانی کو ضیاع سے بچانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، صوبوں کو اس پالیسی اور پروگرام کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی پروگرام ہے، ہم چاہتے ہیں اسے اتفاق رائے سے شروع کیا جائے،دن کی روشنی کو زیادہ استعمال کرنے کے لئے ہمیں اقدامات اٹھانا ہوں گے، دفاتر کے اندر بے تحاشا لائٹس استعمال ہو رہی ہوتی ہیں، اس میں ہمیں بچت کرنا ہوگی،مختلف ذرائع سے توانائی کی بچت کر کے اربوں روپے بچائے جا سکتے ہیں، جمعرات تک کفایت شعاری پالیسی کو حتمی شکل دے دی جائے گی،ہمیں اپنے وسائل میں رہنا ہوگا۔خواجہ آصف نے کہا کہ چھ ،سات ماہ سے اس پر کام چل رہا تھا، چاروں صوبوں سے مشاورت کے بعد یہ حتمی شکل اختیار کرلے گی، کفایت شعاری ہمارے قومی کلچر کا حصہ بنے گی، اس سے معاشی مشکلات بھی ختم ہوں گی، عوام کی فیملی لائف پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔



واپس کریں