دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومت پاکستان کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر سفارتی مہم منظم کرے، ڈاکٹرخالد محمود امیر جاعت اسلامی آزاد کشمیر
No image راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹرخالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان جماعت اسلامی اور کشمیری قیادت کی جائیدادوں سمیت وقف املاک درگاہوں کو ضبط کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر اوربنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے،عالمی اور اسلامی برادری نوٹس لے،نریندرمودی اپنے متعصبانہ ایجنڈے کو مسلسل آگے بڑھا رہا ہے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے جماعت اسلامی جو مقبوضہ جموں وکشمیر کی سب سے بڑی سیاسی اور رفاعی جماعت ہے اس کو کالعدم قراردے کر اس کی قیادت کارکنان اور املاک کو ضبط کرنا بدترین ریاستی دہشت گردی ہے،جمہوریت اور جمہوری اداروں پر یقین رکھنے والی عالمی برادری اس ریاستی دہشت گرد ی پر خاموش ہے او آئی سی کے رکن ممالک ہندوستان کا سیاسی،سفارتی اور معاشی بائیکاٹ کریں،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہندوستانی جیلوں میں قائدین حریت کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ کشمیریوں کی زندگیوں کو بچانے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق دلانے کے لیے عالمی سطح پر سفارتی مہم منظم کرے،مودی کے روڈ میپ کے مقابلے میں اسلام آباد سے کونٹر روڈ میپ جاری کیا جائے۔
واپس کریں