دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وادی کشمیر میں سردیوں کے موسم کی تقسیم ، چلہ کلاں، چلہ خورد اور چلہ بچہ
No image سرینگر(کشیر رپورٹ) وادی کشمیر میں سردیوں کے موسم کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا تا ہے،چلہ کلاں، چلہ خورد اور چلہ بچہ۔ چلہ کلاں، شدید سردی کے 40دن۔ یہ دن 21دسمبر یا 9پوہ سے شروع ہوتے ہیں۔ کڑاکے کی سردی۔ پھر چلہ خورد ہے۔ پھر چلہ بچہ۔ چلہ کا فارسی میں مطلب چالیس ہے۔ یوں چلہ خورد کا مطلب کم سردی کے چالیس دن ہو سکتا ہے۔تا ہم چلہ خورد چلہ کلاں کے بعد 20دن کو کہتے ہیں۔ چلہ خوردکے بعد کے 10 ایام کوچلہ بچہ کہا جاتا ہے۔ اس طرح 21دسمبر سے 31جنوری تک چلہ کلاں، یکم فروری سے 20فروری تک چلہ خورد(چھوٹے )، 21فروری سے یکم مارچ تک چلہ بچہ ہوتا ہے۔ ''چلہ کلاں '' ایک بار پھر 21دسمبر سے آ گیا ہے۔جسے ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔
واپس کریں