دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں تین نوجوان شہید
No image سرینگر(کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج نے تین نوجوانوں کو ہلاک کرنے کے بعد دعوی کیا ہے کہ ان کا تعلق ایک آزادی پسند عسکری تنظیم سے ہے،فوج نے ان کے قبضے سے ایک بندوق اور دو پستول برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فورسز آئے روز کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان کو جعلی مقابلوں میں ہلاک کرنے میں ملوث پائی جاتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے منجھ مرگ علاقے میں منگل کی علی الصبح ہندوستانی فوج نے ایک جھڑپ میں تین نوجوانوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک کئے گئے نوجوانوں میں سے دو کی شناخت لطیف لون ساکن شوپیاں اور عمر نذیر ساکن اننت ناگ کے طور پر کی ہے۔
واپس کریں