دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے انتخاب کے لئے اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے درمیان تحریری معاہدہ طے پا گیا
No image مظفرآباد (کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کی تین اپوزیشن جماعتوں، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی نے متحد ہو کر آزاد کشمیر کے دس اضلاع کے بلدیاتی اداروں میں اپنی انتظامیہ قائم کرنے سے اتفاق کرتے ہوئے تحریری معاہدہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات مکمل ہونے کے بعد تینوں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے انتخاب کے لیے فارمولا طے پا گیا ہے جس کے مطابق چیئرمین ضلع کونسل، میئر میونسپل کارپوریشن، چیئرمین بلدیہ، چیئرمین ٹائون کیمٹی، چیئرمین یونین کونسل کے لیے اکثریتی جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی۔اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے شرکت کی جس میں معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی جانب سے صدر چوہدری محمد یسین اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر اور سکریٹری جنرل راجہ فیصل ممتاز راٹھور ، پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سکریٹری جنرل چوہدری طارق فاروق اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار حسن ابراہیم نے شرکت کی ۔معاہدے کو تحریری شکل دی گئی جس پر تینوں اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان نے دستخط کیئے۔
واپس کریں