دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
میر ی حکومت ختم کرنے کے لئے نوٹوں سے بھرے بیگ مظفر آباد پہنچ گئے ہیں، 'پی ٹی آئی' کے ارکان اسمبلی کو خریدا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر تنویر الیاس
No image لاہور(کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم و تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس نے الزام لگایا ہے کہ وفاقی حکومت نے ان کی حکومت ختم کرانے کے لئے نوٹوں سے بھرے بیگ مظفر آباد پہنچا دیئے ہیں اور ' پی ٹی آئی' کے ارکان اسمبلی کو خریدا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی چینل '' دنیا نیوز'' سے گفتگو میں وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے دعوی کیا کہ انہیں ان کے ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ وفاقی حکومت نے ان کی حکومت کو ختم کرانے کے لئے نوٹوں سے بھرے بیگ مظفر آباد پہنچا دیئے ہیں اور تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کو پیسے دے کر خریدا جا رہا ہے۔نوٹوں سے بھرے بیگ مظفر آباد پہنچا دیئے ہیں اور کروڑوں روپے تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کو دیئے جار ہے ہیں، آزاد کشمیر حکومت وفاق کے سامنے کھڑی ہو سکتی ۔ یوں وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے یہ بیان دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آ رہی ہے۔

واپس کریں