دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ریاست جموں وکشمیر میں ڈوگرہ عہد حکومت کے دوران مظفر آباد میں وزیر وزارت کے عہدے پر متعین شخصیات کے نام
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ) اقوام متحدہ کی طرف سے رائے شماری کے ذریعے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہونے تک متنازعہ قرار دی گئی ریاست جموں وکشمیر کے ضلع مظفر آبادد میں 1947سے پہلے کی ڈوگرہ حکومت کے دور میں،22اگست1854 سے وزیر وزارت کا تعین کیا گیا اور اسی تاریخ کو سب سے پہلے کرنل راجہ سنگھ کو مظفر آباد کے وزیر وزارت کے عہدے پر متعین کیا گیا۔ایک تاریخی دستاویز کے مطابق اس کے بعد1860میں کرنل گندو،1867میں سید غلام علی، 1878میں وزیر پنو، اس کے بعد پنڈت اندرو،1902میں لالہ کشو رام، 1904میں دیوان ارج ان ناتھ،1912میں لالہ سخدیال،1913میں دیوان شپت راج، 1914میںوزیر جگتھ رام،1916میں بخشی رام داس،1920میں آغا سید حسین،1921میں منشی حشمت اللہ خان، 1923میں پنڈت دانا ناتھ بی اے،1924میں لالہ سخدیال سائی،1927میں خواجہ سلام شاہ نقشبندی، 1928میں ریازادہ بخشی گان مچا، 1929میںدیوان سیتا رام،1930میں بالا کاک، اس کے بعد منشی نور الہی، پنڈت پریم ناتھ اور 2دسمبر1934تک علی گوہر خان ،3دسمبر1934سے 7نومبر1935تک فیان اللہ خان، 8نومبر1935سے 23نومبر1936تک علی گوہر خان، 24نومبر1936کو پنڈت راگو ناتھ ،1939میں بشام ناتھ، 18مئی1940سے 29دسمبر1940تک رومیش چندرا،30دسمبر 1940سے 19اکتوبر1942تک سید نثار حسین امباردار،20اکتوبر 1942کو پنڈت امارناتھ امبر دار،پھر سردار محمد اکرام درانی، پنڈت تارا چند تروشل،جولائی1947سے22اکتوبر1947تک مہتا دنی چند مظفر آباد میں وزیر وزارت کے عہدے پر متعین رہے۔22اکتوبر1947کو مظفر آبادپر پاکستان کے قبائلی لشکر نے قبضہ کر لیا ۔
واپس کریں