دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سب سے کم عمر ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے سپن بائولر ریحان احمد کا تعلق میر پور آزاد کشمیر سے ہے
No image میر پور(کشیر رپورٹ) پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے برطانوی کھلاڑی کا تعلق ریحان احمد آزاد کشمیر کے شہر میر پور سے ہے ۔ریحان احمد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے انگلینڈ کے کم عمر ترین ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ریحان احمد کے والد نے ایک میڈیا گفتگو میں بتایا کہ وہ 22سال پہلے برطانیہآئے تھے اور ان کا تعلق میر پور آزاد کشمیر سے ہے۔ریحان احمد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کیپ حاصل کرنے والے710 ویں کھلاڑی ہیں۔تیسرا ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے پہلے انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے لیگ سپن بائولر ریحان احمد کو ٹیسٹ کیپ دی۔کراچی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ریحان احمد نے سعود شکیل کی وکٹ لی۔
واپس کریں