دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی اجلاس ہفتہ کو ہو گا، وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس شرکت کے لئے لاہور روانہ
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی)16 دسمبر 2022۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان وزرا حکومت کے ہمراہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کیلئے لاہور روانہ، ہفتے کو عمران خان کی سربراہی میں اپنے وزرا حکومت اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شریک ہوں گے۔عمران خان کی صدارت میں آزادکشمیر کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حالیہ بلدیاتی الیکشن ، مقبوضہ جموں کشمیر کی تشویش ناک صورتحال، کشمیریوں کی تکمیل پاکستان کیلئے ہندوستان کے ساتھ جاری جدوجہد سمیت اہم ایشوز زیر بحث آئیں گے۔ لاہور روانگی سے قبل وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان سے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے بھی تفصیلی ملاقات کی ہے، عامر محمود کیانی نے کیبنٹ ممبران کی موجودگی میں وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی حکومتی و جماعتی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار تنویر الیاس خان کی محنت، عمران خان کے نظریے سے کمٹمنٹ، فعال سیاسی کردار اور اپنی سیاسی و حکومتی ٹیم پر اعتماد کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ عامر محمود کیانی نے بلدیاتی الیکشن کے کامیاب انعقاد اور تحریک انصاف کی کامیابی پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کو مبارکباد بھی پیش کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہماری حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے کہ ہم نے 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات منعقد کرا کر عوام کے سامنے سرخرو ہوئے، بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کی، عام الیکشن کے مقابلے میں بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کا مینڈیٹ زیادہ بڑھا ہے۔جمعہ کے روز وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پونچھ، میرپور ، مظفرآباد، کوٹلی سمیت آزادکشمیر بھر سے آئے وفود جن میں ترقیاتی اداروں اور بلدیاتی اداروں کے چیئرمین و دیگر ذمہ داران کی بڑی تعداد شامل تھی سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے ان وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین مرحلوں میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ]پر امن طریقے سے ہوا جس پر ہم امیدواروں، عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تمام بلدیاتی امیدواروں کو فنڈز بھی دیں گے اور با اختیار بھی کریں گے۔ سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی تیزی سے جاری ہے، آزادکشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے، حکومت جلد ہی بڑے پیمانے پر روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے والی ہے۔
واپس کریں