دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومت پیٹرول، ڈیزل کی قیت میں50 روپے فی لیٹر کمی کرے، وزراء کی تعداد کم اور عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی پہ توجہ دی جائے۔آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن
No image کراچی (کشیر رپورٹ) آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل میں 50 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کو معاشی ریلیف دینے کے حوالے سے حکومت سے لوگوں کی امیدیں ختم ہو رہی ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ وزراء کی تعداد میں کمی کرتے ہوئے عوام کو معاشی ریلیف دینے پر توجہ دے۔ترجمان نے کہا کہ اتحادی حکومت سے عوام کو توقع تھی کہ عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی پر حکومت اولین ترجیح دے گی لیکن حکومت 8 ماہ میں ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز ہی پیٹرول کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے ، تاہم پیٹرولیم مصنوعات میں یہ اتنی کمی نہیں ہے کہ جس سے معاشی دبائو کے شکار عوام کی مصائب میں کمی واقع ہو سکے۔
واپس کریں