دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوری میں خوفزدہ ہندوستانی فوجیوں نے اپنے ہی دو پورٹرز کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، ہندوستانی فوجی کیمپ کے باہر احتجاجی مظاہرہ
No image سرینگر ( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے راجوری ضلع میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں دو مقامی افراد کی ہلاکت کے خلاف راجوری میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح سوا چھ بجے ہندوستانی فوج کے ساتھ پورٹر کے طور پر کام کرنے والے راجوری کے رہائشی کمل کشور ولد رادو رام اور سریندر کمار ولد اوم پرکاش ہندوستانی فوجی کیمپ کے الفا گیٹ کے قریب پہنچے تو ہندوستانی فوجیوں نے انہیں کشمیری آزادی پسند مزاحمت کار سمجھتے ہوئے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ہندوستانی فوج نے ان کی ہلاکتوں کہ ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزادی پسند مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملٹری ہسپتال کے قریب راجوری میں صبح سویرے نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعے میں، دو افراد کی جان لیوا ہلاکت ہوئی ہے۔ مقامی باشندوں نے ان ہلاکتوں کے خلاف ہندوستانی فوج کے کیمپ کے سامنے مظاہرہ کیا ۔اس واقعہ سے واضح ہوتا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں متعین ہندوستانی فوجی ہر وقت نہایت خوف کے عالم میں رہتے ہیں کہ نہ جانے کس وقت ان پر حملہ ہو جائے اور اسی خوف میں وہ کسی کو بھی آتا دیکھ کر اس پر فائرنگ شروع کر دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ پونچھ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں ان دنوں ہندوستانی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔


واپس کریں