دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ریڈ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ نیشنل ریڈرز کانفرنس17 دسمبر کوپا کستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، اسلام آباد میں منعقد ہو گی
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) مطالعہ کتب کے فروغ میں کوشاں تنظیم ریڈ پاکستان (Read Pakistan) کے زیر اہتمام سالانہ نیشنل ریڈرز کانفرنس 2022، 17 دسمبر 2022 کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، اسلام آباد میں منعقد کی جارہی ہے۔ تقریب میں کتب بینی اور ادب کی مختلف اصناف خاص موضوع ہوں گے۔اس ادبی نشست کا پیش نامہ معلوماتی، علمی اور تفریحی سرگرمیوں سے مزین ہے جس میں کلیدی تقاریر، سوشل پلے، کتابوں کی رونمائی اور تبادلے کا پروگرام اور کتب بینی کی اہمیت کے حوالیسے علمی نشست شامل ہیں۔ کانفرنس میں ادب، تعلیم اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے قومی اور بین الاقوامی تجربہ کار مقررین شرکت کریں گے اور کتب بینی کی اہمیت اور کتابوں کی ہماری زندگی میں افادیت کو اجاگر کیا جائے گا۔
کتب بینی کے مقابلے اور تقسیم اعزازی اسناد کا بھی انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ ریڈ پاکستان (Read Pakistan) کے لیے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔کانفرنس کے مقریرین میں سینیٹر ولید اقبال، ڈاکٹر بابر اعوان، بیرسٹر اعتزاز احسن، انور مسعود، توثیق حیدر، ایئر مارشل (ر) مسعود اختر، صدف رضا، ڈاکٹر اشفاق ورک، احمد قریشی، عثمان رضا، محمد اسماعیل اور ڈاکٹر خالد سمیت دیگر مقریرین خطاب کریں گے.۔علاوہ ازیں اس تقریب میں جن کتب کی رونمائی ہو گی ان میں قرآن از یور لائف (Quran is Your Life) اور ریڈ ریڈایبل (Read Readable) شامل ہیں۔
واپس کریں