دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستانی وزیر خارجہ کی مضبوط دلائل کے جواب میں ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکرکے کمزور الزامات نے مسئلہ کشمیر پر ہندوستان کی کمزور پوزیشن کو عریاں کر دیا
No image نیویارک ( کشیر رپورٹ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے مطالبے پر ہندوستان کی وزیر خارجہ جے شنکر کی بوکھلاہٹ واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ ہندوستانی وزیر خارجہ نے دلائل سے جواب دینے کے بجائے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے طنزیہ جملوں کا استعمال کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر اپنی کمزور پوزیشن کو عریاں کر دیا۔
پاکستانی وزیر خارجہ کی سلامتی کونسل اجلاس میں تقریرکے بعد ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ ہماری گفتگو کو کبھی بھی اس طرح کے خطرات کو معمول پر لانے کو قبول نہیں کرنا چاہیے، جس چیز کو دنیا ناقابل قبول سمجھتی ہے اس کے جواز کا سوال بھی پیدا نہیں ہونا چاہیے، یہ یقینی طور پر سرحد پار دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی پر لاگو ہوتا ہے، نہ ہی اسامہ بن لادن کی میزبانی کرنا اور کسی پڑوسی پارلیمنٹ پر حملہ کرنا اس کونسل کے سامنے خطبہ دینے کی سند کے طور پر کام کر سکتا ہے۔جے شنکر نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب پاکستان نے کشمیر کے دو طرفہ مسئلے پر بات چیت کے لیے اقوام متحدہ کے اسٹیج کو کثیر الجہتی ایجنڈے کے لیے استعمال کیا ہو۔


واپس کریں