دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکاآزادکشمیر) کی طرف سے محکمہ اطلاعات کے ساتھ اظہار یکجہتی
No image مظفرآباد( پی آئی ڈی)15دسمبر2022۔آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (ایپکاآزادکشمیر) کی محکمہ اطلاعات پر شرپسندوں کی یلغار شدید مذمت ، محکمہ اطلاعات کے ساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کا اعلان ۔محکمہ اطلاعات کے ملازمین پر حملہ پورے آزادکشمیر کے ملازمین پر حملہ ہے،محکمہ اطلاعات پر حملے سے آزادکشمیر بھر کے ملازمین شدید بے چینی کا شکار ہیں ، میڈیا پر محکمہ کے افسران و اہلکاران کی کردار کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اسکا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ ملازمین کی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ اپیکا رہنماوں کی پریس کانفرنس ۔ آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے چیئرمین کرامت حسین سبزواری ، سیکرٹری جنرل پرویز احمد قریشی ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد رمضان مغل ، نائب صدر بشیرالدین قریشی ، اپیکا مظفرآباد کے صدر یاسرامین ترک، جنرل سیکرٹری ضلع مظفرآباد جاوید جانزادہ، ڈپٹی سیکرٹری ایپکا مظفرآباد سید ماجد علی نقوی ، پریس سیکرٹری اپیکا وقاص گیلانی ، تجمل ہمدانی ودیگر نے پی آئی ڈی کمپلیکس میں محکمہ اطلاعات کے متاثرہ ملازمین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے محکمہ کے ملازمین کے خلاف درج بوگس ایف آئی آر اور شرپسند عناصر کی جانب سے محکمہ اطلاعات کے ملازمین کو زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کر کے قصورواران کو قرارواقعی سزا دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اپیکا آزادکشمیر اور تمام سرکاری ملازمین اہل قلم اور صحافت سے وابستہ تمام افراد کی بھرپور تکریم کا خیال رکھتے ہیں اور انکے معاشرے میں کردار کو سراہتے ہیں ۔ آزادکشمیر میں موجود تمام صحافی ہمیشہ مظلوم طبقے کی آواز بنے ہیں اور آزادکشمیر کے ملازمین کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ اپیکا کے عہدیداران نے کہاکہ صحافت کی آڑ میں کچھ شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے اس مقدس پیغمبری پیشہ کو داغدار کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے ۔ آزادکشمیر کے اہل قلم طبقہ اور صحافتی تنظیموں نے جس طرح ان شرپسند عناصر سے اظہار لاتعلقی کیا ہے اور شرپسندی کی مذمت کی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ اپیکا رہنماوں نے کہاکہ محکمہ اطلاعات کے ملازمین پر حملے کے حوالہ سے حکومت آزادکشمیر کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ محکمہ اطلاعات کے متاثرہ ملازمین کو انصاف ملے گا ۔
واپس کریں