دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اسمبلی اور کونسل ممبران اپنے اثاثہ جات کی تفصیل الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائیں۔ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی)15دسمبر2022۔آزادجموں وکشمیر کونسل الیکشنزایکٹ 1976کی دفعہ 26(A)کی منشا کے مطابق ہر ممبر کشمیر کونسل کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر سال 30جون سے پہلے کے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات برائے مالی سال 2021-22(31دسمبر)سے قبل الیکشن کمیشن کے پاس بمطابق فارم XIجمع کروائیں۔آزادجموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ2020کی دفعہ 78ذیلی دفعہ (4) کی منشا کے مطابق ہر ممبر اسمبلی پر لازم ہے کہ وہ ہر سال 30جون سے پہلے کے اپنے اور اپنی زیر کفالت بیوی بچوں کے اثاثہ جات کی تفصیل اسی سال 31دسمبر سے قبل بمطابق نمونہ اپنے اثاثہ جات کی تفصیل سٹام پیپر پر مرتب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں بصورت دیگر آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن متذکرہ دفعہ کی ذیلی دفعہ (5) کی منشا کے مطابق یکم جنوری 2023کو ایسے تمام ممبران اسمبلی کے نام بذریعہ پریس ریلیز شائع کرے گا اور آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن بمنشا آزادجموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020کی دفعہ 78کی ذیلی دفعہ (6) کی رو سے ایسے جملہ اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا ذمہ دار ہے اور ایسے اراکین اسمبلی کی رکنیت اس وقت تک معطل رہے گی جب تک کہ وہ اپنے اثاثہ جات کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرواتے۔ لہذا بذریعہ پریس ریلیز آگاہ کیا جاتا ہے تمام معزز ممبران کشمیر کونسل و معزز ممبران قانون ساز اسمبلی جنہوں نے مالی سال 2021-22کے اثاثہ جات ابھی تک داخل نہ کروائے ہیں اپنے اثاثہ جات مقررہ وقت کے اندر اندر داخل کرواتے ہوئے رسید حاصل کریں تاکہ ممکنہ کارروائی سے محفوظ رہ سکیں۔یہ بات ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔
واپس کریں