دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کی طرف سے محکمہ اطلاعات کے افسران، اہلکاران کے خلاف جھوٹی ' ایف آئی آر' کی مذمت، محکمہ اطلاعات سے اظہار یکجہتی
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی ) 15 دسمبر 2022۔ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال سے چیف ایڈیٹر صدائے چنار امجد چوہدری ،گروپ ایڈیٹر جموں و کشمیر راجہ کفیل خان ،ایڈیٹر صدائے چنار اعجاز عباسی سینٹرل پریس کلب کے صدر سید آفاق شاہ ،سابق وائس چیئرمین پریس فانڈیشن سردار ذوالفقار ،سینئر صحافی جاوید ہاشمی نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران سینئر صحافیوں نے پی آئی ڈی کمپلیکس پر حملے ،محکمہ اطلاعات کے آفیسران و اہلکاران کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کی مذمت کی ۔ڈائریکٹر جنرل اطلاعات نے سینئر صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ محکمہ اطلاعات اور صحافی کمیونٹی کا آپس کا گہرا تعلق ہے ہمارا اپنا ادارہ ہے آپ ک اپنا ادارہ ہے مگر دونوں اداروں کی درمیان محبت ،احترام ،بھائی چارے کا رشتہ ہے ہم صحافی کمیونٹی کا احترام کرتے ہیں اور ریاست کیلیے ان کی خدمات کو سراہتے ہیں یہ افسوسناک واقعہ ہمارے تعلق کو کمزور نہیں کر سکتا ۔انہوں نے اس موقع پر صدر اے کے این ایس سردار زاہد تبسم سمیت جملہ اراکین ،صحافتی کمیونٹی ،سول سوسائٹی اور ملازمین کی جملہ تنظیموں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے محکمہ اطلاعات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا ہم مکمل ذمہ داری کے ساتھ ریاست کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
واپس کریں