دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تحریک آزادی کی حمایت میں اننت ناگ اسلام آباد میں دو مقامات پہ چھاپے
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ اسلام آباد میں ہندوستانی خصوصی تفتیشی یونٹ (SIU) نے پولیس کے ساتھ تحریک آزادی کی حمایت کے الزام میں دو افراد کے گھر چھاپے مارتے ہوئے گھروں کی تلاشی لی اور اس موقع پر گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں دو مقامات پر چھاپے مارے اورشہباز احمد ٹھوکر ولد مشتاق احمد ٹھوکر ساکن واگھامہ بجبہاڑہ اور سبزار احمد گنی ولد فاروق احمد گنی ساکن مرہامہ حلیم پورہ بجبہاڑہ کے رہائشی مکانات کی تلاشی لی گئی۔تلاشی کے دوران، بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی یو اننت ناگ نے متعلقہ معلومات اکٹھی کیں اور جرائم کی واردات میں ان ملزمان کے کردار کی جانچ کی جا رہی ہے۔پولیس نے ایف آئی آر نمبر 137/2022 U/S 307 IPC، 7/27 آرمز ایکٹ، 16، 18، 20، 38، UA(P) ایکٹ پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں درج مقدمہ کے تحت شہباز احمد ٹھوکر ولد مشتاق احمد ٹھوکر ساکن واگھامہ بجبہاڑہ اور سبزار احمد گنی ولد فاروق احمد گنی ساکن مرہامہ حلیم پورہ بجبہاڑہ کے رہائشی مکانات کی تلاشی لی گئی۔پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ چھاپے ضلع میں عسکریت پسندوں کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کے لیے مختلف اوور گرانڈ ورکرز اور عسکریت پسندی کے حامیوں کی نشاندہی کرکے مارے جاتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ چھاپے مستقبل میں بھی UAPA کے تمام مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے جاری رہیں گے۔
واپس کریں