دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
فرانس سیمی فائنل میں مراکو کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا،فائنل ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان18دسمبر کو ہو گا، 17دسمبر کو تیسری پوزیشن کے لئے کروشیا اور مراکو کا میچ ہو گا
No image دوھا( کشیر رپورٹ) فرانس نے فٹ بال ورلڈ کپ2022کے دوسرے سیمی فائنل میں مراکو کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی، فائنل میں ارجنٹائن اور فرانس کا مقابلہ18دسمبر کو ہو گا جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے مراکو اور کروشیا کے درمیان17دسمبر کو ہوگا۔ فرانس نے میچ کے پہلے ہاف میں ہی پہلا گول کر کے سبقت حاصل کر لی۔فرانس کی جانب سے تھیو ہرنانڈس نے میچ کے پانچویں منٹ میں پہلا گول سکور کیا۔ مراکو نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن اچھی فنشنگ کی وجہ سے وہ گول کرنے میں ناکام رہے۔ ایک موقع پہ مراکو کے کھلاڑی نے الٹی شاٹ لگائی لیکن بال گول پوسٹ کے پلر سے ٹکرا گئی۔ اسی طرح مراکو نے گول کرنے کے تین چار مواقع ضائع کئے۔میچ ختم ہونے سے تقریبا 12منٹ پہلے فرانس نے دوسرا گول کر کے اپنی فتح کو یقینی بنا لیا۔یچ کے 79 ویں منٹ میں کولو موآنی نے گول کرکے فرانس کی برتری دو صفر کردی۔ مراکو نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور اچھی فائٹ کی تاہم وہ گول کرنے میں ناکام رہے۔پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔دونوں سیمی فائنلز کے کھیل کو دیکھا جائے تو ارجنٹائن کا پلہ بھاری نظر آتا ہے۔ فائنل میں ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ تیسری پوزیشن کے لئے 17دسمبر کے میچ میں بھی کروشیا اور مراکو کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا۔ قطر میں کھیلے جانے والے فٹ بال ورلڈ کپ2022کا فائنل جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹائن اور یورپی ملک فرانس کے درمیان ہو گا۔

واپس کریں