دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راولپنڈی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی شکایت پر میٹرو سٹیشن سے رکشوں اور ٹیکسیوں کو ہٹا دیا ۔
No image راولپنڈی( کشیر رپورٹ) راولپنڈی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی شکایت پہ سیٹلائٹ ٹائون، سسکتھ روڈ ، مری روڈ کے میٹرو سٹیشن کے باہر رکشہ اور ٹیکسیوں کے غیر قانونی اڈے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں وہاں سے ہٹا دیا ہے۔ شہریوں نے سوشل میڈیا، ٹوئٹر پہ شکایت کی تھی کہ سیٹلائٹ ٹائون، سسکتھ روڈ ، مری روڈ کے میٹرو سٹیشن کے باہر رکشہ اورٹیکسیوں کی بڑی تعداد ہر وقت موجود رہتی ہے اور ان کے ڈرائیوروں کی طر ف سے شہریوں کو تنگ کیا جاتا ہے۔ وڈیو میں بتایا گیا کہ رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیور بائیکا موٹر سائیکل والوں کو وہاں تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔اس پرراولپنڈی ٹریفک پولیس نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ انچارج کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دیں اور کہا کہ میڑو سٹیشن کے نیچے نو پارکنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس کے بعد راولپنڈی ٹریفک پولیس کی طرف سے میٹرو سٹیشن کے باہر کی جگہ کی تصاویر اور وڈیو شیئر کی گئی جس میں دکھایا گیا کہ وہاں ہر وقت براجمان رکشوں اور ٹیکسیوں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ شہریوں نے راولپنڈی ٹریفک پولیس کی طرف سے شہریوں کی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ میٹرو سٹیشن کے باہر ہر وقت رکشوں اور ٹیکسیوں کی بھر مار کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور اس سے ٹریفک میں بھی رکاوٹ پیدا ہوتی تھی۔

واپس کریں