دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کورونا وبا کی صورتحال میں آزاد کشمیر حکومت کے یوم تاسیس کی تقریبات کا جائزہ اجلاس
No image مظفر آباد۔آزاد کشمیر میں کورونا وبا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 24 اکتوبر کو آزاد کشمیر حکومت کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریبات کے حوالے سے مختلف حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں گی اور تقریبات کا دورانیہ مختصر رکھا جائے گا۔حکومت آزادجموں وکشمیر کے یوم تاسیس کے مجوزہ پروگرامات کو حتمی شکل دینے کے لیے سیکرٹری سروسزڈاکٹر لیاقت حسین چوہدری کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس منعقد ہو ا۔ اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس ظفرنبی بٹ،سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل عطا اللہ عطا، ڈی آئی جی طاہر قریشی،سپیشل سیکرٹری تعلیم خالد مرزا، وجملہ محکمہ جات کے نمائندگان، پولیس و انتظامیہ کے آفیسران نے شرکت کی۔ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر24 اکتوبر یوم تاسیس کے مجوزہ پروگرامات کی تقریبات کا از سر نو جائز ہ لیا گیا۔ کرونا وائر س کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ہجوم کو کم سے کم کرنے کے حوالہ سے مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں۔اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ صحت عامہ اور محکمہ پولیس سے مشاورت کے بعدحکومتی ہدایات کے مطابق حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری سروسز نے مختلف محکمہ جات کے نمائندگان نے تقریب کے حوالہ سے تفویض شدہ ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا وائرس کے پھیلا کی موجود ہ صورتحال میں پروگرام میں تبدیلی کی جائے۔پریڈ اور دیگر تقریبات کو مختصرکرنے کے حوالہ سے بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ نمائش اور سٹالز کے حوالہ سے بھی مزید مشاور ت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ سیمینارز اور تقریری مقابلہ جات اپنے اپنے محکمہ جات میں کیے جائیں گے۔کلچر ل ایوننگ کرونا کے حوالہ سے طے شدہ ایس اوپیز کے تحت جلا ل آباد گارڈن میں منعقد کی جائے گی۔ کرونا وائرس کا خدشہ چونکہ ایک بار پھر بڑھ گیا ہے اور کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اس لیے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمدضروری ہے۔ یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
واپس کریں