دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے محکمہ تعلقات عامہ میں پیش آنے والے واقعہ پہ تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ)وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے دارلحکومت مظفر آباد میں محکمہ تعلقات عامہ کے دفتر میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کے لئے سیکرٹری ایگریکلچر سردار جاوید ایوب کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی ہے جس میں ایڈیشنل ایس پی مظفر آباد،ڈی ایس پی سول سیکرٹریٹ اور تین صحافی نمائندے شامل ہیں۔کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کمیٹی جلد از جلد اپنی فائنڈنگز پیش کرے گی اور اس واقعہ کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ میں چند صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی،لڑائی جھگڑا کیا گیا،اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
وزیر اعظم تنویر الیاس نے کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی سرگرمیوں، صحافتی کام کے لئے ہمیں معاونت بھی کرنا چاہئے اور ان کے لئے حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔صحافی ہمارے معاشرے کا ہم حصہ ہیں لیکن ریاست کا کوئی بھی رہنے والاشہری ہر اس عزت اور تکریم کامستحق ہے، کسی کو اس کی منافی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی،چاہے وہ سرکاری ملازم یا کوئی بھی ہو،اس واقعہ میں جس کی جو غلطی ہو گی، اس کے تعین میں اور اس کے بعد اس کی سزا ریاستی قوانین کے مطابق دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ میں اس واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ مظفر آباد میں محکمہ تعلقات عامہ کے دفتر میں چند صحافیوں کے احتجاجی مظاہرہ کے دوران لڑائی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعہ پر سات صحافیوں کی طرف سے محکمہ تعلقات عامہ کے متعدد افسران اور اہلکاران کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی جبکہ محکمہ تعلقات عامہ کی طرف سے بھی ان صحافیوں کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔
واپس کریں