دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
فٹ بال ورلڈ کپ2022۔ پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کروشیا کوصفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
No image دوھا(کشیر رپورٹ) فٹ بال ورلڈ کپ2022کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالفائی کر لیا ہے، ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہو گا۔قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کھیلے گئے میچ میں پہلا گول ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے 34 ویں منٹ میں پنلٹی کک پر کیا ۔ پانچ منٹ بعد جولین الوریز نے دوسرا گول کردیا۔میچ کا تیسر اور آخری گول بھی لیونل میسی کے ایک شاندار پاس پر جولین الوریز نے 69 ویں منٹ میں اسکور کیا۔تمام میچ میں ارجنٹائن کی ٹیم کروشیا کی ٹیم پر چھائی رہی۔ارجنٹائن کی ٹیم کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہی سعودی عرب کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے فرانس اور مراکش کے درمیان کھیلا جائے گا۔
واپس کریں