دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی حکومت پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں کروا رہی ہے، انٹر پول سے 'را' کے4بھارتی ایجنٹوں کے ریڈ وارنٹ جاری
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ)پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈہ کرنے والا ملک ہندوستان خود پاکستان مین دہشت گردی کی وارداتیں کرنے میں ملوث نکلا، ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسی ' را' کے4 ہندوستانی ایجنٹوںکے خلاف مضبوط ثبوت فراہم ہونے پر ان کے خلاف ' ریڈ وارنٹ ' بھی جاری ہو چکے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ اور ایڈیشنل آئی جی ' سی ٹی ڈی' پنجاب نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسی ' را' کے ایجنٹو ں اور اس کے پاکستان سہولت کاروں کے پورے ریکٹ اور ان کی دہشت گردی کی کارائیوںکو کو بے نقاب کیا۔ ' را' کے سہولت کاروں کو پاکستان میںگرفتار کیا جا چکا ہے اور انٹر پول نے ' را' کے ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے ' ریڈ وارنٹ' جاری کر دیئے ہیں۔ پاکستان ہندوستانی حکومت کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں کرانے کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھائے گا۔انہوںنے بتایا کہ ہندوستانی ایجنسی ' را' کا پاکستان میں دہشت گردی کرانے والا یہ ایک سیل ہے ، اس کے علاوہ بھی ہندوستان کے پاکستان میں کئی سیل سرگرم ہیں جو دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہیں۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں بھارت ملوث ہے، پاکستان میں دہشت گردی کو بھارت کی سپورٹ حاصل ہے۔بھارت اپنے خفیہ دہشت گرد سیلز کی ذریعے دہشت گردی کی وارداتیں کروا رہا ہے، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ' را' کے بھارتی ایجنٹ پاکستان میں دہشت گرد کاروائیاں کروا رہے ہیں اور اس کے لئے سرمایہ بھی مہیا کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب نے منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کلبھوشن جادھو کا بیان اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، ہمیں بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے، بھارت دنیا کے سامنے معصوم بننے کی کوشش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنا ظلم چھپانے کیلئے کشمیر میں بدترین ظلم کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت ظلم کو جسٹیفائی کرنے کیلئے نت نئے بہانے تراشتا ہے، کلبھوشن کا معاملہ دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے میں کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے، کلبھوشن کا گرفتار ہونا ثبوت ہے کہ بھارت دہشتگردی کے پیچھے کار فرما ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی کوئی بھی صورت ہو، پیچھے کہیں نہ کہیں بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے، واضح ثبوت ہیں کہ ہندوستان دہشتگردی میں کس طرح ملوث ہے۔ ایجنسیز نے دہشتگردی کے واضح ثبوت پکڑے ہیں، پاکستان کئی دہائیوں سے دہشتگردی کی آگ میں جھلس رہا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کے دہشتگردی کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے، وزارت خارجہ معاملہ بھرپور طریقے سے معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ اورایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب عمران محمود نے منگل کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ جوہر ٹائون لاہور میں 23 جون 2021 کو دھماکا دہشتگردی تھا، جس میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے۔ دھماکے کے 24 گھنٹے بعد کچھ افراد کو گرفتار کرلیا تھا، دہشتگردی میں ملوث چار ملزمان کو سزا ہوچکی جبکہ تین کا ٹرائل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کیلئے 8 لاکھ 75 ہزار ڈالرز 4 افراد کو دیے۔جوہر ٹائون میں ایک بم بلاسٹ ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے، تین گھر اور 12 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی کھڑی کی گئی اور اس کے ایک گھنٹے بعد دھماکا ہوا، دھماکے کے 24 گھنٹے بعد ہم نے کچھ افراد کو گرفتار کرلیا تھا، سب سے پہلے ہم نے پیٹر پال ڈیوڈ کو گرفتار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹر کا علی بدیش اور ببلو سری واستو نامی بھارتی ایجنٹوں سے رابطہ تھا۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق عید گل اور اس کی بیوی عائشہ گل کو دھماکے کے پانچ چھ دن بعد گرفتار کیا تھا، عید گل نے گاڑی میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عید گل کو پکڑا تو سمیع الحق کی نشاندہی ہوئی، سمیع الحق سال 2012 سے را کے لیے کام کرتا تھا۔ سمیع الحق کا اسلم، سنجے تیواری اور وسیم سے رابطہ تھا۔
واپس کریں